29

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی محمد ظفر بزدار کی قیادت میں وہاڑی پولیس کی شاندار کاروائیاں. رپورٹ شفقت رمضان

رپورٹ شفقت رمضان
بیوروچیف وہاڑی-03046912359-03347150876

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی محمد ظفر بزدار کی قیادت میں وہاڑی پولیس کی شاندار کاروائیاں.
209خطرناک مجرمان اشتہاری، 83عدالتی مفروران،157منشیات فروش اور 91اسلحہ ناجائز رکھنے والے گرفتار

9گینگ ہائے کے 27ممبران کو گرفتار کر کے 71لاکھ 70ہزار مالیتی ریکوری بھی کی گئی۔

وہاڑی(شفقت رمضان سے)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی محمد ظفر بزدار نے کہا کہ موثر گشت، سنیپ چیکنگ، سرپرائزناکہ بندی سمیت بہترین حکمت عملی سے جرائم پیشہ افراد کے گرد شکنجہ تنگ کر دیا گیا ہے جس سے جرائم کا گراف تیزی کے ساتھ نیچے ٓانے لگا ہے ضلع وہاڑی کی سرزمین کو جرائم پیشہ کے لئے تنگ کر دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کرنے کے دوران کیا۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایت پر صوبے کے تمام اضلاع میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور خاص طور پر اشتہاری ملزمان، ناجائز اسلحہ اور منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی گئی ہے۔ اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی محمد ظفر بزدار کی قیادت میں وہاڑی پولیس نے گزشتہ ماہ اکتوبر میں ء سماج دشمن عناصر کی گرفتاریوں کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف اہم کامیابیاں حاصل کیں۔وہاڑی پولیس کی جانب سے سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان کی گرفتار ی کے لئے شروع کی گئی مہم کے دوران پولیس ٹیموں نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قتل، ڈکیتی اوررابری سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث خطرناک209مجرمان اشتہاری گرفتارکئے جن میں 21اے کیٹگری کے جبکہ188بی کیٹگری کے شامل ہیں جبکہ83عدالتی مفرور بھی گرفتار کئے گئے اس کے علاوہ 9گینگ ہائے کے27ممبران کو گرفتار کر کے 71لاکھ 70ہزارمالیتی برآمدگی کو بھی یقینی بنایا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرو ہاڑی محمد ظفر بزدار کی سربراہی میں وہاڑی پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کر تے ہوئے91ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے بھاری اسلحہ ناجائز برآمدکیا جن میں 01کلاشنکوف، 13 بندوق، 07رائفل،63 پسٹل اور سیکڑوں گولیاں شامل ہیں۔سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 157ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے34کلوچرس، 4492لیٹر شراب اور 21چالو بھٹیاں برآمد کیں۔ اس کے علاوہ پولیس کی ٹیم نے جان ہتھیلی پر رکھ ٹھینگی کے علاقہ کے دو ڈکیت رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے ڈکیتی شدہ موٹر سائیکل، اسلحہ اور پولیس یونیفارم برآمد کئے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی محمد ظفر بزدار کا مزید کہنا تھا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیحات میں شامل ہے جس کے لئے سرپرائز ناکہ بندیاں، سنیپ چیکنگ،موثر گشت اورالرٹ ڈیوٹی کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں جس کی مانیٹرنگ میں خود کر رہا ہوں۔ شہریوں کو اوپن ڈور پالیسی کے تحت انصاف کی فراہمی کے لئے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ہفتہ وار ہر سرکل میں جا کر شہریوں کے مسائل سنے جاتے ہیں تاکہ شہریوں کے مسائل کا بروقت حل کو ممکن بنایا جا سکے۔ اس دوران کل25کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں 287درخواستیں موصول ہوئیں ان درخواستوں میں سے 243کے مسائل حل کر دیئے گئے ہیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسروہاڑی محمد ظفر بزدار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دینے کے لئے اقدامات جاری ہیں اور اس سلسلہ میں میڈیا ممبران، پٹرول پمپ مالکان اور نمبرداران سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ کر کے ان سے میٹنگز کا سلسلہ بھی جاری ہے۔جبکہ ضلع وہاڑی میں چوکیدار ی اور ٹھیکری پہرہ کے سسٹم کو بھی بحال کر دیا گیا ہے۔پولیس ملازمان کی ویلفیئر کے حوالے سے مختلف لیباٹریز اور سکولوں کے ساتھ فیس رعایت کے حوالے سے ایم او یو بھی سائن کئے جا رہے ہیں۔ گزشتہ ماہ گزارہ الاؤنس، گروپ انشورنس اور ٹی اے کی مد میں 1کروڑ30لاکھ کے چیک تقسیم کئے گئے جبکہ پولیس ملازمان کے حافظ قرآن بچوں کے لئے آئی جی پنجاب کی جانب سے میرٹ سرٹیفکیٹ متعارف کروایا گیا ہے جس کے تحت ضلع وہاڑی کے 10پولیس ملازما ن کے بچوں کو1لاکھ کا انعام دیاجائے گا۔ٹریفک کی آگاہی کے حوالے سے تعلیمی اداروں میں سمینارز بھی کئے جا رہے ہیں۔اس کے علاوہ اچھی کارکردگی پر انعامات جبکہ ناقص کاکردگی پر احتساب کا عمل بھی جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں