32

ڈھاکا ٹیسٹ: پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان میچ کم روشنی کے باعث روک دیا گیا

پاکستان اور بنگلادیش کے مابین ڈھاکا میں کھیلا جارہا دوسرا ٹیسٹ میچ کم روشنی کے باعث روک دیا گیا۔

کپتان بابر اعظم نے نصف سنچری مکمل کرلی ہے وہ 60 بناکر وکٹ پر موجود ہیں جبکہ اظہر علی نے 36 رنز بنالیے ہیں۔

قومی ٹیم کی پہلی وکٹ 59 رنز پر گری تھی، آؤٹ ہونے والے کھلاڑی عبدﷲ شفیق تھے جنہوں نے 25 رنز کی اننگز کھیلی۔

دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی عابد علی تھے، انہوں نے 39 رنز بنائے۔

ڈھاکا ٹیسٹ: پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان میچ کم روشنی کے باعث روک دیا گیا
پاکستان کے دونوں اوپنرز کو بنگلادیش کے تیج الاسلام نے آؤٹ کیا۔

خیال رہے کہ قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈھاکا ٹیسٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے پہلا ٹیسٹ میچ جیتنے والی پلیئنگ الیون کو برقرار رکھا ہے اور ٹیم کی قیادت بابر اعظم کررہے ہیں۔
دوسرے ٹیسٹ کے لیے دیگر کھلاڑیوں میں نائب کپتان محمد رضوان، عابد علی، عبدﷲ شفیق، اظہر علی، حسن علی، نعمان علی، شاہین شاہ آفریدی، ساجد خان اور فہیم اشرف پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔

بنگلادیش نے اپنی ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی ہیں، یاسر علی، سیف حسن اور ابو جاوید کی جگہ شیکب الحسن، محمود الحسن اور خالد حسین کو شامل کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں