25

ڈیرہ غازی خان، بس اور ٹرک میں ٹکر، 25 افراد جاں بحق

ڈیرہ غازی خان میں تونسہ روڈ پر سیالکوٹ سے راجن پور آنے والی مسافر بس اور ٹرک میں خوفناک ٹکر ہو گئی جس کے باعث 25 افراد جاں بحق جبکہ 35 زخمی ہوگئے۔بیشتر زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو ڈاکٹر نیّر عالم کے مطابق حادثے کی شکار بس میں 75 مسافر سوار تھےجن میں سے 60سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں، تمام زخمیوں کو ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا۔

کوہاٹ: انڈس ہائی وے پر کوچ اور ٹرک میں تصادم، 4 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق

ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے کہ جائے وقوعہ سے بس اور ٹریلر کو ہٹاکر ٹریفک کوبحال کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں