ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کاگورنمنٹ ہسپتال سمن آباد کا اچانک دورہ
مریضوں کے ساتھ ڈاکٹر و ملازمین کا رویہ بہتر ہونا چاہئے-رافعہ حیدر
لاہور (سٹی رپورٹر) ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے گورنمنٹ ہسپتال سمن آباد کا اچانک دورہ کیا اور ہسپتال میں ایم ایس، ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف کی موجودگی کو اچانک جا کر چیک کیا۔ انہوں نے ایمرجنسی وارڈ ، گائنی وارڈ، او پی ڈی، ڈینگی وارڈ کا جائزہ لیا اور ہسپتال میں ادویات کے سٹاک کا جائزہ لیا۔ ڈی سی لاہور نے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی سروسز کے متعلق دریافت کیا اور ادویات اور او پی ڈی میں مریضوں کو چیک کرنے کا جائزہ لیا۔ این سی ڈی کلینک کا جائزہ لیا گیا۔ ڈی سی لاہور نے مریضوں کی سہولت کے لئے این سی ڈی کلینک کے باہر فلیکس آویزاں کرنے کی ہدایت کی۔ این سی ڈی کلینک میں مریض اپنا شوگر اور ٹی بی کا فری ٹیسٹ کروا سکتے ہیں۔ انہوں نے ای پی آئی وارڈ کو چیک کیا۔ روزانہ کی بنیاد پر کتنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جاتے ہیں ڈی سی لاہور نے دریافت کیا۔ ہسپتال میں گائنی کے حوالے سے فراہم کی جانے والی سروسز کے بارے میں دریافت کیا گیا۔ ڈی سی لاہور نے ایم ایس ہسپتال کو ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو بروقت بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ مریضوں کے ساتھ ڈاکٹر و ملازمین کا رویہ بہتر ہونا چاہئے اور ہسپتال میں صفائی ستھرائی اور سروس فراہمی کے بہترین انتظامات ہونے چاہیے۔٭٭
