12

ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کا گھرکی ٹرسٹ ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ ، اسسٹنٹ کمشنر شالیمار ذیشان ندیم بھی ہمراہ

ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کا گھرکی ٹرسٹ ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ ، اسسٹنٹ کمشنر شالیمار ذیشان ندیم بھی ہمراہ
انسانی خدمت ہماری اولین ترجیح ہونی چاہئے، ہسپتال انتظامیہ کو صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کی ہدایت
لاہور(سٹاف رپورٹر) ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے گھرکی ٹرسٹ ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا اور اسسٹنٹ کمشنر شالیمار ذیشان ندیم اور ہسپتال انتظامیہ اور دیگر بھی ڈی سی لاہور کے ہمراہ تھے۔ ہسپتال انتظامیہ نے ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کو بریفنگ دی۔ ڈی سی لاہور نے گھرکی ٹرسٹ ہسپتال میں ڈینگی وارڈ کا جائزہ لیا اورایمرجنسی، لیبر روم، گائنی وارڈ اور دیگر کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے او پی ڈی پر مریضوں کی تعداد کا جائزہ لیا اور روزانہ کی بنیاد پر کتنے مریض آتے ہیں،

تفصیلاً دریافت کیا۔ ڈی سی لاہور نے گھرکی ہسپتال میں آئے مریضوں سے بھی ہسپتال انتظامیہ اور ڈاکٹروں کے رویہ بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے ہسپتال میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈی سی لاہور نے ہسپتال انتظامیہ کو صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے کہا کہ انسانی خدمت ہماری اولین ترجیح ہونی چاہئے۔٭٭

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں