17

ڈی پی او وہاڑی امیر عبداللہ نیازی کی ہدایات پر قانون کی خلاف ورزی پر متعدد گاڑیوں کو جرمانے

وہاڑی (بیوروچیف) ڈی آئی جی ٹریفک پولیس سہیل سکھیرا کے احکامات اور ڈی پی او وہاڑی امیر عبداللہ نیازی کی ہدایات پر ٹریفک پولیس وہاڑی کا ڈی ایس پی ٹریفک قاسم بھٹی کی سربراہی میں اوور لوڈنگ اور بنا لائسنس گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاون سنئیر ٹریفک انسپکٹر ظہیر بھٹی نے قانون کی خلاف ورزی پر متعدد گاڑیوں کو جرمانےکرتے ہوئے انہیں بند کردیا سنئیر ٹریفک انسپکٹر ظہیر بھٹی نے کہا کہ ڈی آئی جی ٹریفک کی خصوصی ہدایت پر اوور لوڈنگ بسوں گاڑیوں کے علاوہ ریٹ مٹی لیجانے والی ٹریکٹر ٹرالیوں کو جنہوں نے ترپال نہیں ڈالی نہیں بھی جرمانے کئے گئے ہیں اس کے علاوہ کرونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی بسوں کی چھتوں پر سواریوں کو لیجانے کے علاوہ روٹ پرمٹ اور لائسنس نا ہونے والی گاڑیوں کو جرمانے کئے گئے جرمانوں کی مد میں تقریبا 25 ہزار سےزائد رقم خزانہ میں جمع کروائی گئ ہے جبکہ 9 گاڑیوں کو بند بھی کیاگیا ہے اس کے علاوہ سلو موورز گاڑیوں گدھا ریڑھیوں کے علاوہ دوسری لوڈنگ والی گاڑیوں پر بھی ریفلیکٹر لگائے گئے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ڈی ایس پی ٹریفک پولیس قاسم بھٹی کی خصوصی ہدایت پر ایل پی جی سلنڈر استعمال کرنے والی بسسوں ویگنوں کے خلاف بھی بھرپور مہم چلائی جارہی ہے اور ایل پی جی استعمال کرنے والےٹرانسپورٹرز کے خلاف بلاتفریق کاروائیاں جاری ہیں شہری ٹریفک قوانین کی مکمل پاسداری کرتے ہوئے ٹریفک قوانین پر عمل کرتے ہوئے اپنے ساتھ ساتھ دسرووں کی زندگیوں کو بھی محفوظ بنائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں