14

کاجول کو اکیڈمی پینل میں شامل ہونے کی دعوت، اجے خوشی سے نہال

بالی ووڈ اسٹارز نہ صرف اپنی روز مرہ کی زندگی بلکہ خود کو ملنے والے اعزازات کے بارے میں معلومات بھی مداحوں سے شیئر کرتے رہتے ہیں۔

حال ہی میں ایسا ہی کچھ بالی ووڈ اسٹار اجے دیوگن نے بھی کیا، اور مداحوں کو اپنی اہلیہ کو موصول ہونے والی ایک دعوت کے بارے میں بتایا جس سے ان کا دل باغ باغ ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کاجول کو اکیڈمی آف موشن پکچرز آرٹس اینڈ سائنسز نے اپنا ممبر بننے کی دعوت دی ہے۔

واضح رہے کہ وہ واحد شخصیت نہیں بلکہ ان کے ساتھ 397 دیگر افراد بھی اکیڈمی کے نئے ممبرز ہوں گے۔

اہلیہ کو موصولہ اس دعوت پر اجے دیوگن کا دل خوشی سے باغ باغ ہوگیا۔ انہوں نے کاجول کو سوشل میڈیا پر مبارکباد بھی دی۔

انسٹاگرام اسٹوری پر کاجول کی تصویر کے ساتھ ایک پیغام شیئر کرتے ہوئے اجے نے تحریر کیا کہ ’کاجول آپ کو آسکر پینل میں شامل ہونے پر مبارک ہو۔ میں آج بہت پرجوش ہوں اور ناقابلِ یقین حد تک فخر محسوس کر رہا ہوں۔‘

اکیڈمی کی ویب سائٹ کے مطابق نئے ممبران میں ان آرٹسٹس اور ایگزیکٹیوز کو شامل کیا گیا ہے جنہوں نے تھیٹریکل موشن پکچرز میں اپنا کردار ادا کر کے خود کو دیگر سے ممتاز کیا ہے۔

خیال رہے کہ ماضی میں شاہ رخ خان، مادھوری ڈکشٹ، علی فضل، انیل کپور، تبو، سومترا چٹرجی اور نصیر الدین شاہ سمیت دیگر بھی آسکر پینل کا حصہ رہ چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں