44

کاشان حسن پورے پاکستان کیلئے ریکٹ کے بزنس کے سربراہ مقرر کردئیے گئے۔

لاہور(ٹیوٹرپاکستان) کاشان حسن کو پاکستان میں ریکٹ ۔ سابقہ ریکٹ اینڈ بینکسیئر،کے تمام آپریشنز کا سربراہ مقرر کردیا گیا ہے۔اس سے پہلے کاشان جنوری2020سے پاکستان میں ہیلتھ بزنس کی قیادت کررہے تھے۔ اس مدت کے دوران ہیلتھ بزنس نے نہ صرف دوہندسی ترقی کی بلکہ عالمی سطح پر ریکٹ کیلئے مارکیٹ آف دی ایئر تسلیم کرنے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔

ٓؓ اب پاکستان میں ہیلتھ اور ہائی جین بزنس، دونوں ڈویژنز کاشان حسن کو رپورٹ کریں گے تاکہ اپنی پروڈکٹس کی استعداد کو بہتر سے بہتربنا سکیں۔یہ تبدیلی کے سفر اور صاف اور صحت مند ملک بنانے کااگلا مرحلہ ہے جس میں اپنے مقصد یعنی “ہوگاصاف پاکستان” کے حصول کیلئے ہمارا کاروباری عمل جاری ہے۔

اس سلسلے میں وضاحت کرتے ہوئے کاشان حسن نے کہا،”اس نئی تشکیل سے ریکٹ پاکستان زیادہ مضبوط ہوگا اوربلندتر درجے، ہم آہنگی کے حصول، بہترکاروباری حکمت عملی اور انجام دہی کے ساتھ آگے بڑھنے میں مددملے گی اور یہ ہم سب کیلئے ایک انتہائی خوشی کا موقع ہے۔ ڈیٹول، مورٹین، ہارپک، ویٹ، اسٹریپ سلز، ڈیوریکس، گیویسن جیسے طاقتور برانڈزاور ریکٹ پاکستان کی دیگر مصنوعات کے ساتھ یہ اپنے مقصد، یعنی صاف،صحت مند دنیاکی بھرپور کاوشوں کیلئے پوری طرح لیس ہے۔”

ریکٹ پاکستان کے بارے میں

ریکٹ کوبھروسے منداور مستحکم گھریلوبرانڈز کے استحکام پر فخر ہے جو 190سے زیادہ ممالک میں گھر گھر استعمال ہورہے ہیں۔ دنیا بھر میں صارفین روزانہ 20ملین سے زیادہ ریکٹ پروڈکٹس کی خریداری کرتے ہیں۔

ریکٹ پاکستان صارفین اور لوگوں کو اولین اہمیت دینے، نئے مواقع کی تلاش، اپنے ہر کام میں درجہئ کمال کی کوشش اور اپنے تمام پارٹنرز کے ساتھ کامیابیوں کی شراکت کے جذبے سے کام کرتا ہے اور اپنے ہر عمل میں ہمیشہ درستی کو پیش نظر رکھتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں