111

کاغدات مسترد ہونے کیخلاف پرویز الہٰی، شوکت بسرا، صنم جاوید کی اپیل، وکلاء کو تیاری کی مہلت

سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب و پی ٹی آئی رہنما چوہدری پرویز الہٰی، شوکت بسرا اور صنم جاوید کے کاغذاتِ نامزدگی مستردہونے پر فریقین کے وکلاء کو 11 بجے تک کی مہلت دے دی۔

تینوں رہنماؤں کی اپیلوں پر سماعت 11 بجے ہو گی۔

چوہدری پرویز الہٰی کی درخواست پر جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کرے گا۔

جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس اطہر من اللّٰہ بینچ میں شامل ہیں۔

دورانِ سماعت پرویز الہٰی کے وکیل فیصل صدیقی عدالت میں پیش ہوئے جنہوں نے کہا کہ معلوم ہے کہ انتخابات کے لیے بیلٹ پیپرز چھپنا شروع ہو چکے ہیں۔

عدالت نے کیس میں فریقین کو دلائل کی تیاری کے لیے 11 بجے کا وقت دے دیا۔

مخالف فریقین نے استدعا کی کہ عدالت کیس کی تیاری کے لیے2 دن کا وقت دے۔

جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ آپ آج ہی تیاری نہیں کریں گے تو پرویز الہٰی کو انتخابات لڑنےکی اجازت دے کر 1 ماہ بعد کیس مقرر کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں