28

کالعدم TLP نے پابندی کیخلاف اپیل کردی

کالعدم جماعت تحریک لبیک نے پابندی کے خلاف حکومت کو اپیل کردی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پابندی کے خلاف کالعدم تحریک لبیک کی درخواست کاجائزہ لینے کیلئے کل وزارت داخلہ میں اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر برائے امورِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ تحریکِ لبیک پر پابندی لگانے کا فیصلہ انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا تھا کہ وفاقی حکومت نے اینٹی ٹیرر ازم ایکٹ 1997ء کے رُول 11 بی کے تحت تحریکِ لبیک پاکستان پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ تحریک لبیک کالعدم قرا ر دیئے جانے کے خلاف 30 دن میں اپیل کرسکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں