59

کام میں غفلت برتنے پر سیلون مالک کا نوجوان پر بدترین تشدد

لاہور مین سیلون کے مالک نے کام میں غفلت برتنے پر نوجوان کو نیم برہنہ کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ایک مرتبہ پھر مزدور کو کام میں معمولی غلطی پر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جس کی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی۔
رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے فیصل ٹاؤن میں واقع سیلون میں کام میں غفلت برتنے پر نوجوان کو نیم برہنہ کرکے مالک نے تشدد کیا، جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے پولیس تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
تھانے میں درج کروائے گئے مقدمے میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ رات علی نامی لڑکے پر کام سیکھنے پر غفلت پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور ملزمان نے علی کو نیم برہنہ کرکے تشدد کیا اور ویڈیو بھی بناتے رہے۔
فوٹیج سامنے آنے پر ایس پی ماڈل ٹاؤن نے فوری ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دی، جس نے فوٹیج کی مدد سے تینوں ملزمان ذیشان، مبین اور مبشر کو گرفتار کیا۔
پولیس موصول ہونے والی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تینوں ملزمان کو علی احمد پر تشدد کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں