39

کان کنوں کی میتیں ہزارہ ٹاؤن کی امام بارگاہ منتقل

سانحۂ مچھ کے متاثرین کے وفاقی و صوبائی حکومت سے مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد کوئٹہ کے مغربی بائی پاس پر جاں بحق کان کنوں کی میتیں رکھ کر کیا جانے والا دھرنا ختم ہو گیا۔

سانحۂ مچھ میں جاں بحق کان کنوں کی میتیں ہزارہ ٹاؤن کی امام بارگاہ ولی عصر منتقل کر دی گئی ہیں، جہاں نمازِ جنازہ کے بعد ان کی تدفین آج ہی کی جائے گی۔
شہدائے سانحۂ مچھ کی تدفین کے اعلان کے بعد مختلف شہروں میں جاری دھرنے بھی ختم کر دیئے گئے ہیں۔

کراچی کی نمائش چورنگی سمیت 30 سے زائد مقامات سے مظاہرین گھروں کو واپس لوٹ گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں