16

کراچی سے شارجہ کیلئے اڑان بھرنے کے 15 منٹ بعد آکسیجن کامسئلہ ایمرجنسی لینڈنگ

کراچی سے شارجہ جانے والی نجی ایرلائن کی پروازحادثے سے بچ گئی۔

ذرائع کے مطابق کراچی سے شارجہ جانے والی نجی ایرلائن میں آکسیجن سسٹم خراب ہونے پر مسافروں کو سانس لینے کی تکلیف کا سامناکرناپڑا۔

کپتان نےکراچی ایئر ٹریفک کنٹرول کو ایمرجنسی لینڈنگ کی اطلاع دی جس کے بعد نجی ایئرلائن کی پرواز کی کراچی ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ ہوئی۔

ذرائع کے مطابق کراچی سے شارجہ کیلئے اڑان بھرنے کے 15 منٹ بعد آکسیجن کامسئلہ ہوا، کےلیےطیارہ فضامیں ایک گھنٹہ چکر لگاتا رہا۔

طیارے نے پورٹ قاسم کی حدود پر7 چکر فضا میں لگائے۔

کراچی:25 ایل رن وے پر لینڈ نہ کرسکنے پر طیارہ رن وے07 آر پر لینڈ کرگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں