17

کراچی میں سابق صدرممنون حسین کی نمازِجنازہ سلطان مسجد ڈیفنس میں ادا کردی گئی

سابق صدر مملکت ممنون حسین کی نمازِ جنازہ کراچی کی سلطان مسجد ڈیفنس میں ادا کردی گئی۔

نمازجنازہ میں ن لیگ، جے یو آئی ف، پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، محمد زبیر اور ديگر نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

سابق صدرِ مملکت ممنون حسین گزشتہ روز علالت کے باعث 81 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

وہ کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے اور 2 ہفتوں سے نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔

ممنون حسین نے سوگواران میں بیوہ اور 3 بیٹے چھوڑے ہیں، وہ پاکستان مسلم لیگ نون کے سینئر رہنماؤں میں سے ایک تھے اور 2013ء سے 2018ء تک صدرِ مملکت کے عہدے پر فائز رہے۔

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیرِ اعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت سیاسی و سماجی شخصیات نے سابق صدر ممنون حسین کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں