70

کراچی: نجی رہائشی سوسائٹی میں گھر کے اندر پالے گئےپانچ شیر قریبی مدرسے میں گھس گئے

شہر قائد میں گھر میں پالے جانے والے پانچ شیر قریبی مدرسے میں گھس گئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن حدید میں پان چشیر قریبی مدرسے میں گھس گئے، شیر نجی رہائشی سوسائٹی میں گھر کے اندر پالے گئے ہیں۔ شیروں کے باہرنکلنے اور مدرسے میں جانے پر لوگوں میں بھگدڑمچ گئی۔
شیر کے مدرسے میں گھس جانے پر سوسائٹی کے رہائشی گھروں میں محصور ہوگئے، نجی سوسائٹی کے مکینوں نے مدد کے لیے فون کیے تاہم بن قاسم پولیس اور وائلڈ لائف اطلاع کے باوجود گلشن معظم نہیں پہنچے۔
بتایا جاتا ہے کہ پانچ شیر گلشن معظم میں سیاسی رہنما کے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں