5

کراچی: 3 روز مطلع جزوی ابر آلود رہے گا

محکمۂ موسمیات نے آئندہ 3 روز کراچی میں دھوپ چھاؤں کے مابین آنکھ مچولی ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 3 روز کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات نے سندھ بھر میں آج موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔
آئندہ 3 روزتک کراچی کا درجۂ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
شہرِ قائد میں اس دوران جنوب مغرب سے سمندری ہوائیں بھی چلتی رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں