16

کرپشن کے خاتمے کے لئے نظام میں موجود خرابیوں کو دور کرنا ہوگا -ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن وہاڑی غضنفر طفیل

کرپشن کے خاتمے کے لئے نظام میں موجود خرابیوں کو دور کرنا ہوگا -غضنفر طفیل
محکمہ انسداد رشوت ستانی پسماندہ شہریوں مدد کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے- ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن
وہاڑی (شفقت رمضان سے) ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب کی سربراہی میں محکمہ انسداد رشوت ستانی، کرپشن سے پاک معاشرے اور پسماندہ شہریوں کی مدد کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن وہاڑی غضنفر طفیل نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ خواہشات نفس کو لگام دینے سمیت، گھریلو سطح پر کرپشن کی ادنیٰ سے ادنیٰ شکل کی بیخ کنی اور اس کے لئے عدم برداشت کی صورت پیدا کرنے اور مضبوط اخلاقی جرات اپنے اندر پیدا کرنے سے کرپشن کے خلاف نفرت کا فضا قومی سطح پر پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے کے لئے نظام میں موجود خرابیوں کو دور کرنا ہوگا جس کی وجہ سے بدعنوانی پروان چڑھتی ہے جوکہ ایک ناسور کی صورت اختیار کر گئی ہے۔ یہ ایک ایسی دلدل بن گئی ہے کہ اس سے باہر نکلنا مشکل نظر آرہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں اپنے اردگرد ماحول پر نظر دوڑا کر ان کرپٹ عناصر کے خاندانوں سے سبق لینا چاہئے جہاں اپنے بچوں کی خوشحال مستقبل کے خاطر کرپشن سے بڑے بڑے محلات تعمیر کئے لیکن اس کا انجام بد سب کے سامنے ظاہر ہے جو کہ دنیا میں اپنے لئے بدنامی اور آخرت میں رسوائی کے سوا کچھ حاصل نہیں کر سکے۔ سخت سے سخت انٹی کرپشن قوانین اپنی جگہ لیکن جب تک معاشرے میں اس کے خلاف مضبوط آواز اور تحریک نہیں اٹھے گی تو کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینک دینا ممکن نہیں۔انہوں نے کہاکہ ترقی اور خوشحالی کے لئے بدعنوانی اور حرام خوری کو ختم کرنا ہوگا اور بحیثیت قوم اس ناسور کے خلاف جہاد میں سب کو برابر کردار ادا کرنا ہوگا۔ جب تک وہ خواہشات نفس کو دبائے نہ رکھیں تب تک کرپشن سے نجات ممکن نہیں ہوگی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن وہاڑی غضنفر طفیل نے مزید کہا کہ نسل نو کی درست معنوںمیں تربیت نہ کرنا بھی کرپشن ہے ۔”میں اپنے نوجوانوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ جناح کی ایمانداری، محنت، استقامت اور بڑے مقصد کے لیے لگن نے انہیں عظیم لیڈر یعنی “قائداعظم” بنایا۔ ہمیں بحیثیت قوم قائد کے ترقی یافتہ، ترقی پسند اور روادار پاکستان کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ان اوصاف کو اپنانے کی ضرورت ہے#
12-01-2022

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں