21

کرکٹر وزیراعظم اور شیخ چلی وزیر داخلہ کو ڈوب مرنا چاہیے، عظمیٰ بخاری

مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکریٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کرکٹر وزیراعظم اور شیخ چلی وزیر داخلہ کو ڈوب مرنا چاہیے، ریلوکٹوں کا طعنہ دینے والے آج کسی کو منہ دکھا نے کے لائق نہیں رہے، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے مشکل ترین حالات میں لاہور جیسے شہر میں کرکٹ میچ کرائے ، اس وقت پورے ملک میں دہشتگردی اپنے عروج پر تھی لیکن الحمد اللہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے لاہور اور راولپنڈی میں میچز کرائے، فیاض چوہان کے شہر میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے میچ کھیلنے سے انکار کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں