12

کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کا وسیم اکرم کو زبردست خراج تحسین

پاکستان سُپر لیگ کی چیمپئن کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ کو کرکٹ ویب سائٹ ای ایس پی این کرک انفو نے زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔

ای ایس پی این کرک انفو کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر وسیم اکرم کی مختلف لیگز میں کوچنگ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے آئی سی سی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ جہاں وسیم اکرم ہوتے ہیں وہیں ٹرافی بھی ہوتی ہے۔


انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ وسیم اکرم نے 2012 اور 2014 میں آئی پی ایل میں کلکتہ نائٹ رائیڈرز کی کوچنگ کی اور اسے فتح سے ہمکنار کیا۔

اسی طرح وسیم اکرم نے 2016 میں پاکستان سُپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹد کی کوچنگ کی اور ٹرافی اپنے نام کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں