75

کل سے صوبے کے 25 اضلاع کے تمام سرکاری اور نجی اسکول غیر معینہ مدت کے لیے بند کرنے کا فیصلہ – وزیرِ تعلیم مرادراس

پنجاب کے وزیرِ تعلیم مرادراس نے کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے کے باعث صوبے بھر کے 25 اضلاع میں سرکاری و نجی اسکول بندکرنےکا اعلان کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے ایک بیان کے ذریعے وزیرِ تعلیم پنجاب مراد راس کا کہنا ہے کہ کل سے صوبے کے 25 اضلاع کے تمام سرکاری اور نجی اسکول غیر معینہ مدت کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
لاہور، قصور، راولپنڈی، ساہیوال، شیخوپورہ، سیالکوٹ، اوکاڑہ، ملتان، پاکپتن، فیصل آباد، چکوال، حافظ آباد، جھنگ، بھکر، خانیوال، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، بہاولنگر، و دیگر شامل ہیں

انہوں نے کہا ہے کہ ان 25 اضلاع میں نویں سے بارہویں جماعت کے طلباء ہفتے میں 2 دن اسکول بھی نہیں جائیں گے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پنجاب کے باقی 11 اضلاع میں اسکول ایس او پیز کے مطابق کھلیں رہیں گے، اسکولوں کو بند رکھنے کا فیصلہ مشکل ہے لیکن یہ طلباء اور اساتذہ کی حفاظت کے لیے کیا ہے۔

واضح رہے کہ تیسری لہر کے دوران پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہو کر 2 لاکھ 88 ہزار 598 ہو چکی ہے، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 7 ہزار 964 ہو گئی ہیں۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 5 ہزار 611 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 118 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، 3 ہزار 324 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح 10 فیصد سے زائد ہو گئی۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 17 ہزار 117 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 95 ہزار 627 ہو چکی ہے۔

مراد راس نے کہا ہے کہ جن اضلاع میں کورونا کیسز کی شرح 5 فیصد سے زیادہ ہے وہاں تعلیمی سرگرمیاں معطل کر دی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں