37

کنٹونمنٹ انتخابات: شہباز شریف کی پارٹی رہنماؤں کو شاباش

صدر مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف نے کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں کامیابی پر پارٹی کو مبارکباد دی۔

شہبازشریف نے کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں نون لیگ کی کامیابی پر پارٹی رہنماؤں کو شاباش دی۔

لیگی صدر نے ملک بھر کے کارکنوں، حامیوں اور ٹیم پی ایم ایل این کو مبارک اور شاباش دی۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں گزشتہ روز ہوئے کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف 63 امیدواروں کی کامیابی کے ساتھ پہلے جبکہ مسلم لیگ نون 59 امیدواروں کی جیت کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔

پنجاب میں مسلم لیگ نون کا پلڑا بھاری رہا، غیر سرکاری نتائج کے مطابق نون لیگ کے 51، آزاد 32 اور تحریک انصاف کے 28 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں