10

کنٹونمنٹ انتخابات: مہم آج رات 12 بجے ختم ہو جائیگی

ملک میں اتوار کو ہونے والے کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات کی تیاریاں اور سیاسی گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی۔

کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات کی مہم کا آج آخری دن ہے، انتخابی مہم آج رات 12 بجے ختم ہو جائے گی۔

سرگودھا سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی گھر گھر جاکر ووٹرز کو قائل کرنے کی کوششیں کی گئیں۔

دوسری جانب بلوچستان کے شہر ژوب میں ہونے والے کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن کے سلسلے میں بھی انتخابی مہم آخری مرحلے میں داخل ہو گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں