15

کوئٹہ میں آج PDM کا تیسرا بڑا پاور شو ہے، مریم اورنگزیب

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگ زیب کا کہنا ہے کہ آج کوئٹہ میں پی ڈی ایم کا تیسرا بڑا پاور شو ہے۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نااہل حکمرانوں اور ترجمانوں کی بوکھلاہٹ سے اندازہ ہوتا ہے کہ حکومت گھبرا گئی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ تحریک آپ کے خلاف عوام کی چارج شیٹ ہے، جو سزا عوام ڈھائی سال سے کاٹ رہی ہے، یہ تحریک اس کےخلاف ہے-
اُنہوں نے کہا کہ عوامی منصوبوں کو کنٹینر پر چڑھ کر متنازع بنایا گیا، موجودہ حکمرانوں نے ماضی میں اورنج ٹرین کو روکنے کی پٹیشن دائر کی۔

ترجمان مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے بجلی کے منصوبوں کو متنازع بنانے کی کوشش کی گئی، تمام منصوبوں کو متازعہ بنایا گیا، روکنےکے لیے پٹیشن دائر کی جا رہی ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ اے پی سی کے فیصلے کمزور کرنے کے لیے شہباز شریف کو گرفتار کیا گیا، اورنج ٹرین شہباز شریف نے شروع کی جسے عمران خان نے متنازعہ بنایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں