21

کورونا:اومی کرون ٕ5 افراد جاں بحق، مثبت کیسزکی شرح 6 فیصد سے زائد

ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 5 افراد انتقال کرگئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 49 ہزار 270 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3019 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
گزشتہ روز اس وبا نے مزید 5 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ جب کہ مثبت کیسز کی شرح 6.12 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 651 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
حکمہ صحت کے مطابق حالیہ کیسز کے بعد پنجاب میں اومی کرون کے مصدقہ کیسز کی تعداد 372 ہو چکی ہے جن میں سے 351 صرف صوبائی دارالحکومت پنجاب سے رپورٹ ہوئے ہیں ۔
شیخو پورہ سے 6 جبکہ فیصل آباد میں اومی کرون کے ایک کیس کی تصدیق ہوئی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں