33

کورونا ایس او پیز نظرانداز، فرید ایکسپریس ٹرین مسافروں سے بھر گئیں،اے سہ بند.مسافروں کا سفر کرنا دشوار

عید سےقبل ٹرینوں میں مسافروں کے رش کے باعث کورونا ایس اوپیز یکسر نظرانداز کیے جارہے ہیں، کراچی سےاندرون ملک جانے والی واحد ٹرین فرید ایکسپریس پر مسافروں کا رش ہے۔اس گاڑی کو پرایویٹ کیا گیا تھا.اے سی پارلر میں اے سہ بند.مسافروں کا سفر کرنا دشوار

ریلوے اسٹیشن کے باہر مسافروں کی طویل قطاریں لگی ہوئی ہیں جہاں سماجی فاصلےاور فیس ماسک کا استعمال نہیں ہورہا۔

راولپنڈی جانے والی ٹرین رش کے باعث مسافروں سے بھر گئی، ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین پر کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کروایا جارہا ہے، ٹرین اور ریلوے اسٹیشن پر سیکیورٹی بھی بڑھادی گئی ہے.

مسافر شکایت کررہے ہیں کہ اندرون ملک کے لیے صرف ایک ٹرین سے بہت مسائل اور پریشانی ہے، اس بار اندرون ملک کے لیے عید پر کوئی اضافی ٹرین بھی نہیں چلائی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں