60

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سخت کاروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں اور بھاری جرمانے بھی عائد کئے جا رہے ہیں-ڈی سی لاہور مدثر ریاض

لاہور(ٹیوٹرپاکستان) ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے کہا ہے کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سخت کاروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں اور بھاری جرمانے بھی عائد کئے جا رہے ہیں-
ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران متحرک،کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لئے فیلڈ میں موجود.
اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید ، اسسٹنٹ کمشنر شالیمار منصور قاضی ،اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیصان احمد اور اسسٹنٹ کمشنر کینٹ ضحی شاکر اور اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا کی کاروائیاں.
مجموعی طور پر 60 دکانوں و سٹوروں و میرج ہالز اور 76 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے. (ڈی سی لاہور مدثر ریاض)
اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید نے تحصیل رائیونڈ میں 06 دکانوں و سٹوروں کو سیل کروایا گیا.
اسسٹنٹ کمشنر منصور قاضی نے 04 میرج ہالز اور 15 دکانوں و سٹوروں کو سیل کروایا ، جبکہ 41 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا.
اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیصان احمد نے 15 دکانوں و سٹوروں اور 01 ریسٹورنٹ کو سیل کروایا، جبکہ 10 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا.
اسسٹنٹ کمشنر کینٹ ضحی شاکر نے 17 دکانوں و سٹوروں اور 02 ریسٹورنٹس کو سیل کروایا، جبکہ اوورچارجنگ پر 15 ہزار روپے اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 10 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا.
اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے ڈائیوو ٹرمینل کو سیل کروایا.
1_ تحصیل رائیونڈ میں ساجد روم کولر اینڈ گرلز کالج روڈ لاہور، المدینہ ہوٹل کالج روڈ لاہور، شیر خان انسٹالمنٹ سنٹر کالج روڈ، فرزند ٹائل سنٹر اور ڈھاکہ بریانی کو کالج روڈ پر سیل کر دیا گیا.
2_ تحصیل شالیمار میں تاج پیلس ہربنس پورہ، قصر میرج کینال روڈ، ہمسفر مارکی رجب روڈ، کراؤن میرج ہال جی ٹی روڈ، توفیق کرٹن شاپ، عامر لیس شاپ، عثمان لیس شاپ، عدنان گارمنٹس، ساجد ایم ایس گارمنٹس، گوہر پلاسٹک ہاؤس، ندیم مہر نان شاپ، اویس ڈالر شاپ، رفیق الحرم گارمنٹس، ریاض الدین، سردار فش، ملک کاشف، محمد سلمان گارمنٹس کو سیل کر دیا گیا.
3_ تحصیل سٹی میں کونیکا ڈیجیٹل فوٹو لیب اینڈ سٹوڈیو، اے آر الیکٹرانکس ساندہ روڈ، ڈوسے بیکری ، آن لائن فارمیسی، باٹا شوز، فیصل چپل سٹور، کاکا پان شاپ، رحمن چکن سیل پوائنٹ، بٹ فش کارنر شاپ، امجد گارمنٹس، ایڈو سبزی فروش، بھورجن شوز، کئیر فرسٹ فارمیسی، کشمیر بیکرز اینڈ سویٹس، چشمن مارکیٹ اور چائے تالاب ریسٹورنٹس کو سیل کیا گیا.
4_ تحصیل کینٹ میں چائلڈ اسپیشلسٹ کلینک، الکریم تکہ شاپ، خان ایل پی جی شاپ، اے آر الیکٹرانکس، سپر فارمیسی، فہد جنرل سٹور، گرین ویلی سٹور، آؤٹ آف ڈریس گارمنٹس شاپ، شہباز آٹوز، میاں ویجٹیبل فروٹ شاپ، علی ٹریڈرز، سوزوکی آٹو ورکس، خان ٹی سٹال، فیاض کریانہ سٹور، ندیم ایل پی جی، زاہد کھوکھر ایل پی جی، بشیر اینڈ سنز آئل، کمز فوڈ پوائنٹ اور شہزاد بونگ پائے ہوٹل کو سیل کیا گیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں