16

کورونا متاثرین کی مددکیلئے پنجاب کے سرکاری ملازمین کا جذبہ قابل ستائش ہے۔عثمان بزدار

لاہور(ٹیوٹرپاکستان) پنجاب کے سرکاری افسر ان اورملازمین کاکورونا متاثرین کیلئے جذبہ ایثار
سرکاری افسران اورملازمین کی جانب سے 120کروڑ روپے کے چیک کے بعد چیف منسٹر فنڈ برائے کوروناکنٹرول میں مزید رقم کا چیک دیا گیاوزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملکنے چیف منسٹر فنڈ برائے کوروناکنٹرول کیلئے چیک پیش کیاسیکرٹری خزانہ پنجاب بھی اس موقع پر موجود تھے
عثمان بزدار نے کہا کہ کورونا متاثرین کی مددکیلئے پنجاب کے سرکاری ملازمین کا جذبہ قابل ستائش ہے۔
سرکاری ملازمین نے متاثرین کی مدد کیلئے ایثار کی اعلی مثال قائم کی ہے۔
مشکل کی گھڑی میں دکھی انسانیت کیلئے جذبہ خیر سے حوصلے بڑھتے ہیں۔
دین اسلام بھی آزمائش میں متاثرہ بہن بھائیوں کی مدد کا درس دیتا ہے۔
کورونا وباء سے کمزور طبقہ زیادہ متاثر ہوا -فنڈ میں عطیہ کی جانیوالی رقم کودیانتداری کے ساتھ متاثرین تک پہنچایا۔
پاکستانی قوم نے کورونا سمیت ہر چیلنج کا بہادری سے مقابلہ کیاہے –
مشکل وقت میں پاکستانی قوم ہمیشہ سرخرو رہی ہے – کورونا کی دوسری لہر کوروکنے کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد بے حد ضروری ہے-
سماجی فاصلے برقرار رکھنے کی پالیسی پر عمل کرنے میں ہی تحفظ اور حفاظت ہے۔
عوام سے پھر اپیل ہے کہ وہ پرہجوم مقامات پرجانے سے گریز کریں اورحکومتی ہدایات پر من وعن عمل کریں –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں