31

کورونا وائرس کا خوف پھیلانے کی بجائے روک تھام کےلئے اقدامات کئے جائیں -پاکستان سنی تحریک کے ڈویژنل صدر سردار محمد طاہر ڈوگر

لاہور(ٹیوٹرپاکستان) پاکستان سنی تحریک کے ڈویژنل صدر سردار محمد طاہر ڈوگر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کا خوف پھیلانے کی بجائے روک تھام کےلئے اقدامات کئے جائیں حکومت کورونا کا شور مچانے کی بجائے احتیاطی تدابیر پر عمل کو یقینی بنائے مکمل لاک ڈاﺅن کی حمایت نہیں کرینگے بے روزگاری ومہنگائی سے عوام پہلے ہی بہت پریشان اور غربت سے نیچے کی زندگی گزار رہے ہیں لاہور کی روشنیوں کو مدہم اور شہر کو کچرے کا ڈہیر بنانے والے خدمت پر یقین نہیں رکھتے شہر میں کچرے کو ٹھکانے لگانے کا بوسیدہ نظام پانی کی کمی خراب سڑکیں تباہ کن سیوریج کے نظام نے روز مرہ کی زندگی کو مفلوج کرکے رکھ دیا ہے سیاست میں عوامی خدمت کے جذبے اور اللہ کی رضا کے لئے آئے ہیں نظام بدل کر عوام کو بنیادی سہولیات مہیا اور پانی گیس سیوریج کے ناقص نظام کو بہتر بنانا چاہتے ہیں دعوئے نہیں کررہے عملی طور پر عوام کی خدمت اور کام کرکے دکھانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم عصیبیتوں نفرتوں اور مایوسیوں کا خاتمہ عوام کو ان کے حقوق دلا کر ختم کرینگے انہوں نے کہا کہ بلدیاتی وزیر دعوﺅں سے کام نہ چلائیں گندا پانی کھڑا ہے،گٹر لائینیں بند ہیں صرف دعوﺅں سے کام چلایا جارہا ہے ،صوبائی حکومت اور ایڈمنسٹریٹرز کی کار کردگی مایوس کن ہے ربیع الاول سے قبل تمام سڑکیں اور پانی کی نکاسی اور سیوریج کے نظام کو بہتر بنایا جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں