58

کورونا وائرس کے کیسز میں بتدریج اضافہ ہوا، یاسمین راشد

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے قواعد و ضوابط پر عمل درآمد نہ ہونے سے کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔

ایک بیان میں یاسمین راشد نے کہا کہ ایک ہفتے کے دوران کورونا وائرس کے کیسز میں بتدریج اضافہ ہوا ہے، سرکاری اسپتالوں میں کورونا مریضوں میں معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے گا، وبائی مرض کے پھیلاؤ کے باعث پوری دنیا میں عام اجتماعات پر پابندی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں