28

کورونا ویکسین نہ لگوانے والےنواک جوکووچ ویکسین کمپنی کے مالک نکلے

کورونا ویکسین نہ لگوانے والے سربین ٹینس اسٹار نواک جوکووچ ویکسین کمپنی کے مالک نکلے۔
عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار، ڈینش بائیو ٹیک فرم کے 80 فیصد شیئرز کے مالک ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ڈینش بائیو ٹیک فرم کورونا وائرس سے بچاؤ کے میڈیکل ٹریٹمنٹ پر کام کررہی ہے، جوکووچ نے کمپنی میں سرمایہ کاری جون 2020 میں کی تھی۔ ویکسین تنازع پر آسٹریلیا نے جوکووچ کا ویزہ منسوخ اور انہیں ملک سے ڈی پورٹ کر دیا تھا۔ ٹینس اسٹار دو روز قبل ہی اپنے وطن سربیا واپس پہنچے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں