78

کورونا کے باعث اسکول بند کرنے کے سرکاری حکم کو پرایئویٹ اسکولوں نے ہوا میں اڑا دیا-انتظامیہ نے آنکھیں بند کر لی

لاہور(ٹیوٹرپاکستان) وفاقی حکومت نے 26 نومبر سے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا واضح اعلان کیا تھا وفاقی وزیر شفقت محمود اور صوبائی وزیر ڈاکڑ مراد راس نے کہا تھا کہ 25 دسمبر سے 10 جنوری تک سردیوں کی چھٹیاں ہوں گی-11 جنوری کو تمام تعلیمی ادارے کھل جائیں گے.لیکن کورونا کے باعث اسکول بند کرنے کے سرکاری حکم کو پرایئویٹ اسکولوں نے ہوا میں اڑا دیا.اسکول مالکان نے اپنےچند پیسوں کی خاطر بچوں کی زندگیاں خطرے مین ڈال دیں.
اسکولوں نے بچوں کو بنا یونیفارم کے اسکول بلانا شروع کر دیا اور اسکول کے گیٹ کو باہر سے لاک کر دیا جاتا ہے تاکہ یہ ظاہر ہو کہ اسکول بند ہے.-
والدین بھی اسکول انتظامیہ کہ باتوں میں آکر بچوں کو اسکول بھجنے پر مجبور ہیں.جبکہ اس سارے ماملات کو جاننے کے باوجود انتظامیہ نے آنکھیں بند کی ہوئی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں