8

کوشش ہےجتنا کھیلوں ٹیم کیلئے کردار ادا کروں، ڈیوڈ ملر

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم پشاور زلمی میں شامل جنوبی افریقی کرکٹر ڈیوڈ ملر کا کہنا ہے کہ محدود وقت کے لئےآیا ہوں، کوشش ہےجتنا کھیلوں ٹیم کیلئے کردار ادا کروں۔

آن لائن پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈیوڈ ملر نے کہاکہ پشاور زلمی کی ٹیم پی ایس ایل کے بقیہ میچز کیلئے بھرپور تیاری کررہی ہے۔

ڈیوڈ ملر کا کہنا تھا کہ ابو ظہبی میں پہلے کھیل چکا ہوں، یہاں کی کنڈیشنز کا اندازہ ہے،ٹیم کی ضروریات کے مطابق اپنا کردار ادا کرنے کی کوشش کروں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں