67

گرمیوں کی چھٹیاں 2 سے 3 ہفتے کیلئے ہونگی، وزیر تعلیم پنجاب

وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کا کہنا ہے کہ صوبے میں گرمیوں کی چھٹیاں 2 سے 3 ہفتے کے لیے ہوں گی،7 جون کو اسکول کھولنے جا رہے ہیں اور جون سے قبل سب ٹیچرز کو ویکسین لگا دی جائے گی۔

لاہور میں صوبائی وزیر مراد راس نے ٹیچرز کے لیے ویکسی نیشن سینٹر کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اساتذہ اور عملے کی ویکسی نیشن کا آغاز کردیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ لاہور میں 16 ہزار ٹیچرز 4 ہزار نان ٹیچرز اسٹاف ہے، اساتذہ کو سائنو ویک اور سائنو فارم ویکسین لگائی جارہی ہے۔

مراد راس کا کہنا تھا کہ بچوں کا بہت تعلیمی نقصان ہوچکا گرمیوں کی چھٹیاں کم سے کم کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں