26

گرین ٹاؤن میں 6 افراد کا مبینہ قاتل گرفتار

صوبہ پنجاب کے دارالحکومت میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 6 افراد کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق لاہور کے گرین ٹاؤن میں چھے افراد کے قتل کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ مبینہ قاتل کے خلاف دو مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔
مقدمات میں قتل اور اقدام قتل کی دفعات شامل ہیں۔ چار افراد کے قتل کا ایک مقدمہ ملزم کی بہن کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
جبکہ دوسرا مقدمہ ملزم کی بیوی کے ماموں کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے جلد مکمل حقائق سامنے آئیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں