51

گلوکارہ معصومہ انور کے نیا ویڈیو سانگ ’خط‘ نے میوزک حلقوں اور سوشل میڈیا پر دھوم پمچادی

لاہور(ٹیوٹرپاکستان) معروف گلوکارہ معصومہ انور کا نیا ویڈیو سانگ ’خط‘ نے میوزک حلقوں اور سوشل میڈیا پر دھوم پمچادی دس لاکھ سے زیادہ صارفین کی جانب سے گانے کو دیکھنتے ہوئے پسندیدگی کا اظہار کیا گیا گانا گزشتہ ہفتے ریلیز کیا گیا تھا ، سوشل میڈیا پر اس گانے کو بے حد پزیرائی مل رہی ہے ، ویڈیو سانگ کا میوزک معروف موسیقار فخر عباس نے ترتیب دیا ہے جبکہ ویڈیو کو ایگزیکٹو پروڈیوسر بلاول چوہدری اور ریان چوہدری نے بیک اسٹیج پروڈکشن اور ا?ئیکونک سلوشن کے پلیٹ فارم سے جاری کیا گیا ہے۔ معصومہ کا کہنا ہے کہ مجھے تین سال بعد میوزک کی دنیا میں ایک بار پھر سے بے حد پذیرائی حاصل ہورہی ہے جس پر میں اپنے تمام پرستاروں کا شکریہ ادا کرتی ہوں انہوں نے کہا کہ مجھے پاکستان سمیت دنیا بھر سے گانے کی کامیابی پر مبارکباد موصول ہورہی ہے جس پر میں میوزک ڈائریکٹر فخر عباس ، پروڈیوسر بلاول چودھری اور اریان چودھری کا شکریہ ادا کرتی ہوں تمام ٹیم نے اپنی بھرپور صلاحتیوں سے میوزک کی دنیا میں خوبصورت گیت تیار کر کے پیش کیا ہے جس میں معروف اداکار شفقت چیمہ نے اپنی فنکارانہ صلاھتیوں کا مظاہرہ کیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں