33

گلگت بالتستان انتخابات میں عبرتناک شکست کے بعد اب ان کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں مل رہی: ڈاکٹر مراد راس

لاہور(ٹیوٹرپاکستان) صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کا مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام مانسہرہ میں منعقد کئے جانے والے جلسے کے حوالے اظہار خیال -انھوں نے کہا کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کی بگڑتی صورتحال کے باوجود اپوزیشن ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کر رہی ہے- مسلم لیگ ن ان حالات میں اپنے جلسوں سے یہ ثابت کر رہی ہے کہ ان کو عوام کے جان و مال کی قطعاً پرواہ نہیں ہے-
پاکستان ڈاکو موومنٹ چلانے والوں کا مقصد صرف اور صرف اپنی چوری بچانا ہے –
اگر ان لٹیروں کو عوام کا تھوڑا سا بھی خیال ہوتا تو ان حالات میں جلسے جلوس کر کے عام عوام کی زندگیاں خطرے میں نہ ڈالتے-
گلگت بالتستان انتخابات میں عبرتناک شکست کے بعد اب ان کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں مل رہی-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں