46

گلگت بلتستان کے تمام حلقوں کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آگئے،9 نشستوں پر پی ٹی آئی کامیاب،7 پر آزاد امیدوار، پیپلز پارٹی 3 اور مسلم لیگ نون 2 سیٹیں لینےمیں کامیاب ہوئے-

گلگت بلتستان کے تمام حلقوں کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے جن کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے سب سے زیادہ نشستیں حاصل کی ہیں۔

گلگت بلتستان کے حالیہ انتخابات کے سلسلے میں آخری حلقے جی بی اے 18 دیا مر 4 تانگیر کا غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجہ بھی سامنے آگیا۔

حلقہ جی بی اے 18 دیا مر 4 تانگیر کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجے کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے گلبر خان 4 ہزار 59 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار ملک کفایت الرحمٰن 3 ہزار 544 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔
گلگت بلتستان کی 24 میں سے 23 نشستوں پر ہونے والے انتخابات کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج سامنے آ گئے ہیں۔

9 نشستوں پر پی ٹی آئی کامیاب رہی، 7 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے، پیپلز پارٹی 3 اور مسلم لیگ نون 2 سیٹیں لینےمیں کامیاب ہو سکیں، جے یو آئی ف اور ایم ڈبلیو ایم کاایک ایک امیدوار فتح اپنے نام کر سکا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں