193

گوگل اور میٹا پر 72 ملین ڈالرز کا جرمانہ عائد

جنوبی کوریا نے گوگل اور میٹا پلیٹ فارمز پر پرائیویسی قانون کی خلاف ورزیوں کے الزامات کے تحت 72 ملین ڈالرز کا جرمانہ عائد کردیا ہے۔
بین الاقوامی خبرایجنسی کے مطابق پرسنل انفارمیشن پروٹیکشن کمیشن نے بیان جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ گوگل کو 50 ملین ڈالرجبکہ میٹا کو 22 ملین ڈالر جرمانہ ادا کرناہوگا۔
گوگل اور میٹا پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے صارفین کی ذاتی معلومات بغیر اجازت استعمال کی ہیں تاہم گوگل اور میٹا کا جنوبی کوریا کی جانب سے جرمانے کی سزا پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
پرسنل انفارمیشن پروٹیکشن کمیشن کے پینل کے مطابق دونوں فرمز نے صارفین کی معلومات جمع کرتے وقت انہیں پیشگی آگاہ نہیں کیا تھا کہ وہ صارفین کی ذاتی معلومات کیوں اکھٹا کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں