6

گھریلو جھگڑے پرفائرنگ کرکے ساس اور سالی کو قتل کر دیا

اڈا ظہیر نگر 453 لاٹ کے رہائشی احمر مغل نے گھریلو جھگڑے پر فائرنگ کر کے اپنی 55سالہ ساس صفیہ بی بی اور 22 سالہ سالی مریم بی بی ساکنان مرضی پورہ کو قتل کر دیا-
سفاک ملزم واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گیا-
اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی مہر وسیم سیال کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ صدر حق نواز نے پولیس ٹیم کے ہمراہ قاتل کی تلاش شروع کر دی-
دوران سرچنگ مکئی کی فصل میں چھپے ہوئے ملزم کو چند گھنٹوں بعد ہی گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا گیا سفاک قاتل کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں