18

گیس کا اخراج،دم گھٹنے سے سکول کے متعدد بچے بے ہوش

کراچی کے علاقے لیاری میں واقع نجی سکول میں گیس کے اخراج کے باعث دم گھٹنے سے متعدد بچے بے ہوش ہو گئے۔
ایدھی ذرائع کے مطابق لیاری کے علاقے بغدادی کے تارا بھائی کریم جی روڈ کے قریب واقع ایچ ایم کے پبلک سکول میں گیس کے اخراج کے باعث دم گھٹنے سے متعدد بچے بے ہوش ہو گئے۔
ایدھی ایمبولینسوں کی مدد سے گیس سے متاثرہ 7 سے 8 بچوں کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں