187

ہر مجسٹریٹ روزانہ 10 دکانوں کو چیک کرے.،ڈی سی لاہور مدثر ریاض کی زیر صدارت پرائس کنٹرول پر اہم اجلاس منعقد

لاہور( ٹیوٹر پاکستان) ڈی سی لاہور مدثر ریاض کی زیر صدارت ڈی سی آفس لاہور نادر ہال میں پرائس کنٹرول پر اہم اجلاس منعقد ہوا.
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز سمیت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شرکت کی-

ڈی سی لاہور مدثر ریاض کو شہر بھر میں جاری پرائس چیکنگ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی- اورگزشتہ ایک ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا-ناقص کارکردگی پر ڈی سی لاہور مدثر ریاض متعلقہ افسران پر برہم بھی ہوئے
ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے پرائس کنٹرول کے حوالے سے سخت مانیٹرنگ کی ہدایات جاری کر دیں جس کے مطابق ہر مجسٹریٹ روزانہ 10 دکانوں کو چیک کرے.ہر اسسٹنٹ کمشنر ایک ماہ میں 05 لاکھ کا جرمانہ کرے گا.
ڈی او انڈسٹری کو کریٹیکل مارکیٹس کا سروے کر کے کریانہ و سبزی کی دکانوں کی نشاندہی کی ہدایت.
سرنڈر کئے جانے والے مجسٹریٹس کو آخری وارننگ دی گئی.
ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے کہا کہ تمام مجسٹریٹس ریٹ لسٹ کو نمایاں جگہ پر آویزاں کروائیں-
پرائس کنٹرول پر مکمل فوکس کرنا ہے.گراں فروشی کی ہرگز اجازت نہیں ہےمہنگی اشیاء فروخت کرنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہ برتی جائے.پھلوں اور سبزیوں کی فروخت کو سرکاری نرخوں پر یقینی بنایا جائے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں