54

ہمیں اس میراتھن کا حصہ بننے پر بے انتہا فخرہے، اچھے پاکستانی شہری ہونے کے ناطے ہم ان اقدار کو انتہائی اہم سمجھتے ہیں-ایگزیکٹیو ڈائریکٹر EBM شاہ زین منیر

 لاہور:   پاکستان میں صف اوّل کے  بسکٹ برانڈ Peek Freansبنانے والا ادارہ EBM پاکستان میں اسپیشل اولمپکس کے آغاز سے ہی اس کی یونیفائیڈ میراتھن کے لئے مسلسل تعاون کررہا ہے۔،اس پارٹنر شپ کے ذریعہ EBM خصوصی افراد یا ذہنی اور جسمانی معذوری کے شکار لوگوں کے ساتھ رواداری سے پیش آنے اور ان کی شمولیت کوفروغ دینے کا خواہشمندہے۔

 خصوصی افرادکی نمایاں طور پر شرکت کرنے اور ان کے بااختیار ہونے کی بناء پراس میراتھن کوکراچی کے سب سے بڑے اقدام کے طور پر پسند کیا جاتا ہے۔ ہر سال یہ تقریب خصوصی افراد کے بارے میں آگہی پھیلانے اور ایسے خصوصی افرادکو سمجھنے میں مدد دینے کیلئے منعقد کی جاتی ہے۔یہ تقریب امّار کریسنٹ بے، کراچی میں منعقد ہوئی۔

EBMکے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر شاہ زین منیرنے اس موقع پر کہا،”ہمیں اس میراتھن کا حصہ بننے پر بے انتہا فخرہے جو نہ صرف رواداری کا درس دیتی ہے بلکہ خصوصی صلاحیتوں کو دل سے قبول کرنے کا ذریعہ ہے۔  ایک اچھے پاکستانی شہری ہونے کے ناطے ہم ان اقدار کو انتہائی اہم سمجھتے ہیں اور اسی بناء پر اس شاندار مقصد کا حصہ بننا ہمارے لئے ایک اعزاز ہے کیونکہ یہ ہر ایک کیلئے ایک نئے اور زیادہ رحمدلی سے کام لینے کے دور کے آغاز کی علامت ہے۔ ہمیں امید ہے کہ مستقبل میں بھی ہم ایسے دوسرے بڑے مقاصد میں شامل ہوں گے”۔

 EBMنے اپنے قیام سے ہی کمیونٹی کی مدد کرنے اور سب کواپنے ساتھ شا مل کر نے کا پیغام پھیلانے کے جذبے کا کھلا اظہار کیا ہے جس میں صنف، عمر یا ذہنی اور جسمانی صلاحیتیں کوئی رکاوٹ نہیں ہیں۔ کمپنی نے ہمیشہ ایسے مقاصد میں تعاون کا قصد کیا ہے جو کمپنی کے وژن اور مشن سے مطابقت رکھتے ہوں۔EBMکے ملازمین بھی اس میراتھن کے بارے میں انتہائی پرجوش ہیں اور اسی بناء پروہ بڑی تعدا دمیں اس کیلئے رضاکارانہ طور پر اپنی خدمات پیش کرتے ہیں۔

EBM کے بارے میں
EBMسن 1996سے اپنے برانڈ پیک فرینز کے ساتھ پاکستانی صارفین کیلئے غذائیت بھری لذت تیار کررہا ہے۔اس صنعت کے
 پہل کار اوراہم مارکیٹ لیڈر ہونے کی بناء پرEBMتین محاذوں یعنی پروڈکٹ، کوالٹی اور کمیونی کیشن میں سے ہر ایک میں مسلسل جدت پیش کررہاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں