21

ہمیں ٹیسٹ کرکٹ کیلئے کھلاڑیوں کی تلاش ہے :وقار یونس

لاہور(ٹیوٹرپاکستان) قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس نے کہا کہ ابھی ہمیں ٹیسٹ کرکٹ کیلئے کھلاڑیوں کی تلاش کی تلاش ہے نوجوان کرکٹرز کا سینئرز کو چیلنج کرنا خوش آئند ہے ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویومیں وقار یونس نے کہا کہ آہستہ آہستہ نوجوانوں کو موقع دیا جا رہا ہے اور وہ ٹیموں کا حصہ بن رہے ہیں تاہم حقیقت یہ ہے کہ ابھی ہمیں ٹیسٹ کرکٹ کیلئے کھلاڑیوں کی تلاش کی ضرورت ہے، ابھی ڈومیسٹک کرکٹ ہو رہی ہے تو مجھے امید ہے اس پر سب سلیکٹرز اور کوچز کی نظریں ہوں گی اور کھلاڑی تلاش کریں گے، وائٹ بال کی نسبت ٹیسٹ کرکٹ میں ہمیں محنت کرنی ہے۔

وقار یونس نے کہا کہ میں تو چاہوں گا کہ نیوزی لینڈ جانے سے قبل کھلاڑی ڈومیسٹک کرکٹ کھیلیں اور لمبی طرز کی کرکٹ کے عادی ہوں تاکہ نیوزی لینڈ میں انہیں آسانی ہو۔ باؤلنگ کوچ نے کہا کہ نوجوان کرکٹرز کے چیلنج کرنے سے سینئرز کی کارکردگی بھی بہتر ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں