41

ہنڈائی نشاط موٹر (پرائیویٹ) لمیٹڈ نے پاکستان میں آٹھویں جنریشن ہنڈائی Sonata (سی کے ڈی) کی بکنگ کا اعلان

لاہور( ٹیوٹرپاکستان ) ہنڈائی نشاط موٹر پرائیویٹ لمیٹڈ نے پاکستان میں اپنے چوتھے سی کے ڈی ماڈل ہنڈائی Sonata کو باضابطہ طور پر لانچ کر دیا۔ ہنڈائیSonata آٹھویں جنریشن لگژری سیڈان ہے صارفین 7 جولائی سے ہنڈائی کی ڈیلرشپ سے اپنی گاڑی بک کرواسکیں گے۔ہنڈائی نشاط موٹر پرائیویٹ لمیٹڈ کو فخر ہے کہ پاکستان میں پہلی مرتبہ ڈی سیڈان کیٹگری میں ایک پروڈکٹ لا نچ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں پاکستانی صارفین جدید ہنڈائی Sonata حاصل کر سکیں گے۔ ہنڈائیSonata کی آٹھویں جنریشن اس وقت دنیا بھر میں دستیاب ماڈل ہے۔

ہنڈائی Sonata کو دو مختلف ویرینٹس میں پیش کیا گیا ہے جس میں 2.5L اسمارٹ اسٹریم MPi انجن (ایکس فیکٹری قیمت میں 7,099,999 /-روپے) جبکہ دوسرا ماڈل 2.0L MPI انجن کے ساتھ(ایکس فیکٹری قیمت 6,399,000 /- روپے) میں پیش کیا گیا ہے۔

لگژری سیڈان (ڈی سیگمنٹ) کے زمرے میں، ہنڈائی Sonata پہلی سی کے ڈی گاڑی ہوگی جو پاکستان میں دستیاب ہوگی جو کہ صارفین کو ایکمنفرد پیش کش ہے۔

صارفین کا اعتماد حاصل کرنے کے لئے، کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں ہنڈائیSonata کی 3 خصوصی پروگراموں میں رونمائی کا انعقاد کیا گیا۔ تینوں بڑے شہروں میں منعقدہ تقریبات کو زبردست ردعمل ملا ہے جہاں بہت ساری قابل ذکر شخصیات نے نئی ہنڈائیSonata کی خصوصی رونمائی میں شرکت کی۔

ہنڈائیSonata کو اس کے ایگزیکٹو آؤٹ لک اور لگژری کمفرٹس اور خصوصیات کی وجہ سے سراہا گیا ہے۔ 2021 ماڈل میں انڈسٹری کی بہترین خصوصیات کو شامل کیا گیا ہے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں