20

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کا اپنا میڈیکل، ڈینٹل کالج بنانے کا فیصلہ

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے فیصلہ کیا ہے کہ یونیورسٹی اپنا میڈیکل اور ڈینٹل کالج بنائے گی ۔
بتایا گیا ہے کہ میڈیکل اور ڈینٹل کالج 2024ءمیں کام شروع کردیگا۔
اس بات کا اعلان وائس چانسلر پروفیسر احسن وحید راٹھور نے منگل کے روز فیکلٹی اور انتظامی سربراہان کے اجلاس سے خطاب میں کیا۔
انھوں نے کہا کہ میڈیکل اور ڈینٹل کالج کیلئے جناح کیمپس میں لیکچر تھیٹر کمپلیکس تعمیر کیا جائے گا۔
آڈیٹوریم بھی لیکچر تھیٹر کمپلیکس کا حصہ ہوگا- وی سی یو ایچ ایس کا کہنا تھا کہ ٹیچنگ ہسپتال کے طور پر میڈیکل کالج کا مریدکے، کالاشاہ کاکو اور شاہدرہ کے ہسپتالوں سے الحاق کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں