19

یوکرینی شخص نے سائرن کی خوفناک گونج میں گرل فرینڈ کو پرپوز کردیا

یوکرین کے ایمرجنسی ورکر نے سائرن کی خوفناک آوازوں کے درمیان گرل فرینڈ کو پرپوز کردیا۔

روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کو تقریباََ 6 ماہ سے زائد کا عرصہ ہوچکا ہے، اس عرصے کے دوران بہت سی جانوں کا ضیاع ہوا ہے اور ہزاروں افراد بےگھر بھی ہوئے۔

اسی جنگ زدہ ملک میں کچھ حسین اور خوشگوار لمحات بھی دیکھنے کو ملتے ہیں اور اس کا اندازہ حالیہ وائرل ویڈیو سے لگایا جاسکتا ہے جو سائرن کے تمام خوفناک شور کے درمیان شوٹ کی گئی۔

یوکرین: جوڑے نے فضائی حملوں کی گونج میں شادی کرلی

ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ویڈیو میں ایمرجنسی ورکر اپنی گرل فرینڈ کو پروپوز کررہا ہے جبکہ پوری ویڈیو میں بیک گراؤنڈ میں خوفناک سائرن کی آوازیں سنی جارہی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین ویڈیو دیکھ کر جذباتی ہوگئے اور صارفین کا کہنا ہے کہ محبت تمام حدوں کو پار کرتی ہے اور نفرت پر جیت جاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں