18

یکساں قومی نصاب کے حوالے سے صوبائی محکمہ تعلیم نے کوئی کمیٹی تشکیل نہیں دی. ترجمان پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ

لاہور(ٹیوٹرپاکستان) یکساں قومی نصاب کے حوالے سے نجی ٹی وی اور اخبارات میں شائع ہونیوالی خبر کی وضاحت کرتے ہوئے پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کے ترجمان نے مذکورہ خبر کو بلکل من گھڑت، بے بنیاد اورگمراہ کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یکساں قومی نصاب کے حوالے سے صوبائی محکمہ تعلیم نے کوئی کمیٹی تشکیل نہیں دی ہے اور نہ ہی سکولز کے لیے کوئی کیٹگریز بنائی جا رہی ہیں ترجمان نے اس خبر کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہےکہ وفاق کی جانب سے حکومت پنجاب کو یکساں قومی نصاب کے تحت پہلے مرحلے میں نرسری تا جماعت پنجم کی 30 ماڈل نصابی کتب اور نصاب موصول ہوا جو صوبائی کا بینہ کی منظوری سے اختیار کرنے کے بعد صوبے بھر میں کامیابی کے ساتھ نافذ العمل ہے ۔ یکساں قومی نصاب کے سلسلے میں وفاق کی جانب سے نصاب اور کتب کی مزید بہتری کے لیے اگر کوئی ہدایات موصول ہوں گی تو ان پر حکومت پنجاب کی منظوری کے بعد مکمل عمل درآمد کیا جائے گا۔
ترجمان نے مزید کہا ہے کہ پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ نے پہلے مرحلے میں رواں تعلیمی سال کے لیے نرسری سے جماعت پنجم تک سنگل نیشنل کریکولم کے تحت تمام نصابی کتب بروقت فراہم کی ہیں ۔ دوسرے مرحلے میں آئندہ سال چھٹی سے آٹھویں جماعت تک یکساں قومی نصاب کے تحت وفاق کی طرف سے جو نصابی کتب موصول ہونگی حکومت پنجاب کی منظوری کے بعد ان کی بروقت اشاعت کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس سے اگلے مرحلے میں انٹر میڈیٹ تک یکساں قومی نصاب نافذ کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں