45

یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

یکم مئی سے ملک بھر میں پیٹرول کی قیمت میں پونے 6 روپے اور ڈیزل کی قیمتوں میں 6 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا نے قیمتوں میں اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھیج دی ہے۔

پیٹرول اور ڈیزل کی مجوزہ قیمتوں کا تعین موجودہ پیٹرولیم لیوی کی شرح پر کیا گیا ہے۔

پیٹرول پر موجودہ لیوی 11 روپے 23 پیسے فی لیٹر ہے، جبکہ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی 15روپے 29 پیسے فی لیٹر ہے۔

قیمتوں میں ردو بدل کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیر اعظم عمران خان کی مشاورت سے کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں