42

آسٹریلوی وکٹ کیپر ایلیسا ہیلی پاکستان کیخلاف T20 سیریز سے باہر

آسٹریلیا ویمن ٹیم کی وکٹ کیپر ایلیسا ہیلی پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہو گئیں۔
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق ایلیسا ہیلی پنڈلی کی انجری سے مکمل صحت یاب نہیں ہو سکی ہیں۔
اس حوالے سے کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ ایلیسا ہیلی کی عدم موجودگی میں بیتھ مونی وکٹ کیپنگ کریں گی۔
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق ایلیسا ہیلی ٹیم کے ہمراہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے جنوبی افریقا جائیں گی۔
واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا ویمن ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز 16، 18 اور 21 جنوری کو کھیلے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں