63

اسرائیل، 1200 سال سے زیادہ قدیم مسجد کے آثار دریافت

اسرائیل میں بارہ سو سال سے زیادہ قدیم مسجد کے آثار دریافت ہوئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی شہر راحت میں نئی آبادی کی تعمیر کے دوران مسجد کے آثار دریافت کیے گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ مسجد کے قریب ایک پرتعیش سرکاری عمارت کے آثار بھی ملے ہیں جس میں شیشے کے نوادرات بھی موجود ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جس علاقے میں مسجد کے آثار دریافت ہوئے ہیں ، یہ خطہ مسلمانوں نے 7ویں صدی کے ابتدائی نصف میں فتح کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں